Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران خودکش دھماکے کا تھریٹ الرٹ جاری

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں 24 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران خودکش دھماکے کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

الرٹ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق خوارج نے پی ٹی آئی احتجاج میں خودکش دھماکے کا منصوبہ بنایا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے تھریٹ الرٹ کے مطابق تمام متعلقہ ادارے کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی جس کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

نیکٹا نے وارننگ دی ہے کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں دہشت گردی کرسکتے ہیں، فتنہ الخوارج کے عناصر کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔

مختلف ذرائع کی جانب سے فتنہ الخارج کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

نیکٹا کے مطابق 19 اور 20 نومبر کی درمیانی رات فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی بھی اطلاع ہے۔

نیکٹا نے فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے ممکنہ دہشت گردی کے پیشِ نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ ہے، فتنہ الخوارج کے ممبران کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 24 نومبر کا احتجاج؛ پہلے سے چھُپے پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں جاری

متعلقہ خبریں