اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیا جاسکتا، ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات الحمداللہ دن بدن بہترین ہو رہے ہیں، ہمیں سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔



















