Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی

پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد لاہور سمیت چار اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے۔

اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔

اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد پر ہوگا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 نوٹیفیکشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے، ریسٹورینٹس کا ان ڈور، آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا، ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں