Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیلاروس کے صدر آج تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو آج تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی کل اسلام آباد میں سرکاری مصروفیات کا آغاز ہوگا۔

 الیگزینڈر لوکا شنکو کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کے استقبال کی باضابطہ تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔

 وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔

 بیلاروس کے صدر کے ساتھ وزیر خارجہ سمیت 8 وزراء پر مشتمل وفد بھی بات چیت میں شریک ہوگا۔

 پاکستان اور بیلاروس کی قیادت اہم دو طرف، علاقائی اور عالمی امور پر تبادل خیال کرے گی۔

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دو طرفہ معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں