اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عدالت میں سیاست ایک گناہ کبیرہ ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت یا تحریک کا مقصد عوام کی بھلائی ہوتی ہے، ایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان پر ایک چھوٹے سے واقعے کا الزام نہیں بلکہ نو مئی کا ہے، انہوں نے ملک پر، ملک کی فوج اور اداروں پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ بلوائیوں کو لے کر وفاق پر حملہ آوور ہے، یہ اپنے مخالفین سیاست دان اور عدلیہ کی سوشل میڈیا پر عزتیں اچھالتے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ ہمارے ملک کی آزادی کے دن کو پی ٹی آئی نے احتجاج کا رنگ دے دیا، آزادی کے دن بدترین ملک احتجاج نہیں کرتے، عدالت میں سیاست ایک گناہ کبیرہ ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ملکی معیشت اور سی پیک پر حملہ کیا، ہم چینی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشتگردی میں پاکستان میں انوسٹمنٹ کی، پی ٹی آئی نے سی پیک کو رول بیک کیا۔



















