پنجاب بھر کے پرائیوٹ و سرکاری اسکولوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا ہے۔
سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر ووٹو کے مطابق موسمِ سرما کی چھٹیوں کا آغاز آئندہ ماہ 20 دسمبر سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا سلسلہ 10 جنوری 2025 تک جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں موسمِ سرما کیلئے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد لاہور سمیت چار اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے۔
اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔



















