کراچی میں موسم تبدیل ہوتے ہی رات اور صبح سویرے خنکی محسوس کی جانے لگی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے، آج رات کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔



















