Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی تیسرے نمبر پر

کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 245 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور فضائی آلودگی میں پھر پہلےنمبر پرآگیا ہے، جہاں ائرکوالٹی انڈیکس 294 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 کاائرکوالٹی انڈیکس 435 ریکارڈ کیاگیا، اس کے علاوہ  شملہ پہاڑی 400 ، جوہرٹاؤن کا ائرکوالٹی انڈیکس 345 ہے۔

لاہورکا مطلع آج ابرآلو درہنےکاامکان ہے، کم سےکم درجہ حرارت 11 ، زیادہ سے زیادہ 23 سینٹی گریڈ تک رہنےکاامکان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کا فضائی معیار خراب ہونے کے ساتھ کراچی کی بھی ایئر کوالٹی خراب ہوگئی ہے اب کراچی نمبر 5 سے نمبر 3 پر آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں