وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ رینجرز کے شہید جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سرینگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس کے جوانوں پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والے رینجرز کے 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
محسن نقوی نے رینجرز اور پولیس کے زخمی جوانوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز کے شہید جوانوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کیں، جبکہ حملے میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
محسن نقوی نے مزید یہ بھی کہا کہ حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، رینجرز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔



















