لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دے دیا اور اشیاء خورد ونوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے انتظامیہ کو اشیاء ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا بھی حکم دیا اور کہا کہ انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔



















