اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں صورتحال معمول پر آنے لگی، احتجاج کے دوران 4 روز سے بند موٹرویز کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 ایم 11 مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد جبکہ سیالکوٹ تا لاہور موٹروے بھی کھول دی گئی۔
اس کے علاوہ پنڈی بھٹیاں، موٹر وے ایم ٹو کو لاہور اور اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جبکہ موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف کے خلاف گرینڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگی، آج سے کاروباری اور کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث گزشتہ 3 روز سے معطل ہونے والی انٹر نیٹ سروس بھی بحال ہوگئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیٹرول پمپس کھولنے کی تاحال اجازت نہیں دی گئی۔



















