پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمداللہ نو مئی ’’ٹو“ کے پلان کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نو مئی کارکنوں کو آگے لگا کر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، 26 نومبر کو کرائے کے دہشت گردوں اور اسلحے کے ساتھ رینجرز اور پولیس شہید کروائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی چوک صرف رینجرز اور پولیس کی لاشیں لینے آئے تھے، 2014 میں بھی ڈی چوک قبریں کھودنے آئے تھے اور 2024 میں رینجرز اور پولیس کو شہید کر کے بھاگ گئے ہیں۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کی شہادتوں کے ذمہ دار پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ہیں، سر پر جو کفن باندھ کے آنے کا نعرہ لگا کر آئے تھے پولیس اور رینجرز کو شہید کر کے بھاگ گئے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کرائے کے دہشت گرد اور اسلحہ لا کر ملک کو آگ لگا کر بلٹ پروف گاڑی میں بھاگ گئے، جو تین دن عوام نے دہشت گردی دیکھی وہ ہے پی ٹی آئی، یہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ”ہارڈنڈ کرمنلز“ کا گرو ہے، بانی پی ٹی آئی کا انقلاب دم دبا کے بھاگ گیا۔



















