کے الیکٹرک کے کارناموں کے باعث شہر قائد کے عوام اذیت میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بجلی وولٹیج کی کمی کےباعث لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
اہل علاقہ کا دعویٰ ہے کہ وولٹیج کی کمی سے گھروں میں بجلی کاسامان جل گیا،لائٹس اور فرج خراب ہوگئے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پی ایم ٹی سےغیر قانونی کنڈے دیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے شکایت پر کان نہیں دھرے جارہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بیت النور سوسائٹی علاقے کی دیگرپی ایم ٹی سے بھی کنڈے لیتی ہے۔ کے ای متعدد بار کنڈے ہٹانے کے باوجود بھی بےبس ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آئی بی سی کو شکایت کی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جہاں کنڈے ہیں انہیں ہٹانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ایک سال میں غیرقانونی کنڈوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی ہے۔



















