آر پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے تشدد سے راولپنڈی ڈویژن کے 170 اہلکار زخمی ہوئے۔
آر پی او راولپنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے ہکلہ کے مقام پر پولیس پر فائرنگ کی، پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے تشدد سے راولپنڈی ڈویژن کے 170 اہلکار زخمی ہوئے، راولپنڈی ریجن میں 32 مقدمات درج کیے گئے، 11 پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
آر پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے شرپسندوں میں افغان شہری بھی شامل ہیں، 24 نومبر کی کال سے پہلے بھی اس جماعت نے احتجاج کی کال دی تھی، 24 نومبر کو ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین راولپنڈی میں داخل ہوئے، پولیس نے روکا تو مظاہرین نے سخت پُرتشدد رویہ اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی طرف سے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی گئی، مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس کے شیل پھینکے۔



















