Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈی چوک کے بھگوڑوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی تنہا چھوڑ دیا

اسلام آباد: جیل میں ملاقات کے دن ڈی چوک کے بھگوڑوں میں سے کوئی بھی نہیں پہنچ سکا اور بانی پی ٹی آئی ملاقاتیوں کی راہ تکتے رہ گئے۔

ڈی چوک کے بھگوڑوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی تنہا چھوڑ دیا ہے جب کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ملنے بھی کوئی نہیں پہنچا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتاری کے ڈر کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی زحمت نہ کی جب کہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی نہیں آیا۔

سیاسی جانشینی کی دوڑ میں شامل بشرہٰ بی بی اور علیمہ خان بھی ملنے نہیں آئے اور بانی پی ٹی آئی ملاقاتیوں کی راہ تکتے رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے عام طور پر ایک دو روز قبل درخواست دیا کرتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے ملاقات کے لئے آنے والے موقع پر ہی درخواست دے کر بانی پی ٹی آئی سے مل رہے تھے۔

یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا ڈی چوک فائنل کال کی ناکامی پر پی ٹی آئی رہنما شرمندہ ہیں یا پھر خوفزدہ؟

متعلقہ خبریں