پشاور سميت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ملاکنڈ، لنڈی کوتل، بونیر، ایبٹ آباد، سوات اور گرد ونواح میں محسوس کیے گئے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر رہی۔
زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ ہے۔



















