اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پی ٹی آئی کے نامزد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے نامزد سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا۔
تاہم دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نہ بانی نے اور نہ کسی نے آپ کے استعفی کا تقاضہ کیا ہے، میں خود بھی مستعفی نہیں ہورہا ہوں۔



















