گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دہشتگرد یہودی آج فلسطین کے معصوم بچوں کو بھی قتل کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مقدس سر زمین فلسطین پر یہودیوں نے کئی دہائی قبل غاصبانہ قبضہ کیا، فلسطین میں ظلم، بربریت، فسطائیت، قتل و غارتگری، انسانیت کی بدترین پامالی کے ریکارڈ بنائے جا رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہر برس فلسطین سے صرف یکجہتی کی جاتی ہے لیکن عملاً دنیا اہل یہود کے زیر اثر ہے، جبکہ اقوام متحدہ آج تک مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سے متعلق اپنی قرار دادوں پر عمل تک نہ کراسکا، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے حالات آج اقوام متحدہ کے قیام پر سوالیہ نشان ہے۔



















