کراچی میں سردی کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں ہے تاہم گیس غائب ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، جبکہ صبح ہو یا شام گیس پریشر انتہائی کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، جہانگیر روڈ، بلدیہ سائٹ اور اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شہری ایل پی جی گیس سلینڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب سوئی سدرن ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کہیں نہیں ہورہی ہے۔



















