Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی رہے گی، بلاول بھٹو

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے کاز اور ان کے خودمختاری کے حق کی حمایت کرتی رہے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا ہے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی سطح پر فلسطینی حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے  اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری طور غیرمشروط جنگ بندی کا اعلان کرکے قابض فوج کو باہر نکالا جائے، غزہ میں محصورجنگ متاثر عوام کے لیے غیرمشروط طور امدادی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عالمی برادری مظلوم فلسطینی عوام کے جائز حقوق و امنگوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے، ہم ایک بار پھر پاکستان کے تاریخی موقف کو دہراتے ہوئے دو ریاستی حل کی جانب بڑھنںے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں