Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا پاک بحریہ کی آپریشنل بیس کا دورہ

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے پاک بحریہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اورماڑہ میں نیوی کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نیول آپریشنل بیس اورماڑہ آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو خطرات اور دفاعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی کے آپریشنل اثاثوں کا دورہ کیا اور پاک جہازوں اور آبدوز کا معائنہ کیا۔

انہوں نے پاک بحریہ کی سمندر میں آپریشنل تیاریوں و جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ساحل سمندر اور جہازوں پر پاک بحریہ کے دستوں سے خطاب بھی کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے دستوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جدید ترین ہتھیاروں اور آلات کو بہترین اور موثر انداز میں استعمال کیا جائے۔

متعلقہ خبریں