ملک بھر میں واٹس ایپ کو ہیک کرنے کا سسٹم متحرک، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ واٹس ایپ کو ہیک کرنے کے بعد فون نمبرز سے رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے، جبکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کی شکایت متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو کردی ہے۔
صدر فیڈریشن چیمبر نے کہا کہ نمبر کے ریسٹور ہونے تک واٹس ایپ پر رابطہ نہیں کریں۔



















