شہر قائد میں دن کے اوقات میں موسم بدستور گرم، تاہم رات اور صبح سویرے خنکی محسوس کی جانے لگی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے، اور حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔
کراچی میں آج رات کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔
کراچی میں آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے



















