Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

24 نومبر کو گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے ایسے بھاگنے کی مثال نہیں ملے گی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف 24 نومبر کو گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے ایسے بھاگنے کی مثال نہیں ملے گی۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ لاشیں، نہ جنازے اور نہ ہی ویڈیوز موجود ہیں، سب ملکر ایک متفقہ بیان ہی دے دیں، 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے دھرنے کی کال دی تھی، ڈی چوک کی جگہ متبادل جگہیں بھی فراہم کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی علی امین گنڈاپور کے ساتھ  فرار ہوئیں، 24 نومبر کو گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے ایسے بھاگنے کی مثال نہیں ملے گی، علی امین گنڈا پور نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، یہ پہاڑوں کو عبور کر کے فرار ہوئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے کہا 278 لوگ مارے گئے، احتجاج میں کسی کے مرنے کی شہادت نہیں ملی، پی ٹی آئی کا ہر رہنما ہلاکتوں پر مختلف نمبرز بتا رہا ہے، آج تک کسی جنازے کی ویڈیو سامنے نہیں آئی، کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے ثابت ہو خونریزی ہوئی ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ لاشیں اب سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہیں، لاشیں گری تو ویڈیو دیکھا دیں، پی ٹی آئی کا یہ تیسرا حملہ تھا، پی ڈی ایم کی حکومت میں ترقی کا سفرجاری ہے، پی آئی اے کو یورپ پروازوں کی اجازت ملنا بڑی پیشرفت ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں