اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایڈز نہ صرف صحت کیلئے چیلنج بلکہ معاشی نظام کیلئے بھی خطرہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایڈز کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایڈز کے خلاف قومی حکمت عملی کو مؤثر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کے باوجودپاکستان میں ایچ آئی وی کی وبابڑھ رہی ہے، ایڈز کے خاتمے کیلئے اختراعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئیے ایڈز سے متاثر ہونے والوں کا ساتھ دیں اور انہیں بااختیار بنائیں، آئیے ایڈز کے خاتمے کےعالمی دن پر ایڈز سے پاک ملک کیلئے متحد ہوجائیں، سب ملکر ہی آنے والی نسلوں کی صحت، فلاح وبہبود کی حفاظت کرسکتے ہیں۔



















