Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی اور انکی جماعت کو ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشریٰ بی بی کافی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جتھوں سے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے، تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اصل مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں، اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہیں کے پیچھے چھپا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا کے میڈیا نے دیکھا علی امین اور بشریٰ کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے اور پتھراؤ کیا، جن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے وہ پھر بھڑکیں مار رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشریٰ بی بی کافی ہیں، یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی، اب شدت پسند اور انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دھرائے گا۔

متعلقہ خبریں