Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کے اداروں میں معذور افراد کو کوٹہ پر نوکریاں دی جائیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کے اداروں میں معذور افراد کو کوٹہ پر نوکریاں دی جائیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں  معذورافراد کےلیے پورا ہفتہ منایا جا رہا ہے، باہمت افراد جس میں کوئی کمی ہے تو دیگر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر زندگی گزار رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن معذور افراد کی ہمت بڑھاتی رہتی ہے، جبکہ پوری دنیا کی آبادی کا دس فیصد کسی نہ کسی معذوری میں مبتلا ہیں، پاکستان میں معذور افراد کی تعداد نوے لاکھ ہے جو کسی نہ کسی معذوری کاشکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں زچگی کے مسائل پر معذور افراد پیدا ہوتے ہیں، حکومت کا کام ہے صحت کی سہولیات عوام کو دیں، جتنی ملک میں معذوروں کےلیے قانون سازی کی گئی اس پر عمل درآمد نہیں کیاگیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومتی و پرائیویٹ سیکٹر میں عمارتوں میں ریمپ ہی نہیں بنائے جاتے، پیروں سے معذور لوگ اپنی ہمت سے پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں اس لیے کبھی پریشان نہ ہوں قوم کو تیار کریں گے معذوروں کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تمام اداروں کے دفاتر میں پہلی منزل پر ایک سال کے دوران وہیل چیئر کےلیے ریمپ بنائے جائیں گے، پاکستان میں ٹرانسپورٹ یا فٹ پاتھ کےلیے معذور افراد کےلیے کوئی جگہ نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید یہ بھی کہا کہ حکومت نے کوئی ٹرانسپورٹ نہیں دی، ہماری مائیں بہنیں چنگ چی کے دھکے کھا رہی ہیں، اچھی ٹرانسپورٹ چاہیےجس میں معذورلوگ سفرکرسکیں۔

متعلقہ خبریں