Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کی قیادت کو قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت اور عوام کو 53 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی وجہ سے ممکن ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ جدت کے اس وژن کو میرے بھائیوں، عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے، ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں