مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ انتشار کے لیے خیبرپختونخوا کے وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے۔
مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار کے لیے خیبرپختونخوا کے وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے، شر پسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملے کیے، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے۔
بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا، تحریک انتشار بار بار انتشار پھیلانے کی کوشش کر چکی، پی ٹی آئی نے ہر اہم موقع پر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔



















