Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات؛ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملکی معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود  کے حوالے سے قانون سازی میں سینیٹ کا کردار انتہائی اہم ہے، ایوان بالا کا قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

دوران ملاقات ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ خبریں