صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، انتشار کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل پی ٹی آئی پی میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پولیس، رینجرز اور عام شہریوں کی جانیں گئیں، عدالتیں بھی منع کرتی ہیں ڈی چوک نہ آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا شدت پسندی اور انتہائی پسندی کا وتیرہ رہا ہے، ہم تو چاہتے ہیں پی ٹی آئی سیاسی دھارے میں رہے، خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کیے گئے،غیر ملکیوں کو لایا گیا۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور وہاں سے نکلے تو اسکے بعد بھگدڑ مچی، احتجاج میں وہ غیر ملکی لائے گئے جو دہشتگردی میں ملوث ہیں، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، انتشارکی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔



















