چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 26 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس نوڈیرو ہاؤس میں منعقد ہوں گا، جس میں سی ای سی، فیڈرل کاؤنسل، اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔
اجلاس میں حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی رپورٹ بھی کمیٹی پیش کریں گی۔
اس کے علاوہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سترویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بہت بڑا جلسہ منعقد ہو گا، جلسے میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی متوقع شرکت کے باعث گڑھی خدا بخش میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔



















