لاہور: عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
شبلی فراز نے اپنے خلاف درج آئی آرز اور عدالتی پیشیوں کے باعث استعفیٰ دیا، انہوں نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا تھا۔



















