Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر محصولات کی حکمت عملی پر مکمل عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کیلئے سسٹم ڈیزائن کا کام مکمل ہو چکا ہے، چھوٹے کاروباروں کی ڈیجیٹل انوائسنگ کیلئے موبائل فون ایپلی کیشن سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی، ایف بی آر کی ویلیو چین کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام مارچ میں مکمل ہوجائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے، محصولات میں اضافے کے لیے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں