Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس، فریقین کا فیصلوں پر مربوط انداز میں عمل درآمد کا عزم

ماسکو میں روس اور پاکستان کے درمیان تجارت، اقتصادیات، سائنس اور تکنیکی تعاون پر بین الحکومتی کمیشن کا نواں اجلاس ہوا، جس میں فریقین نے بین الحکومتی کمیشن کے فیصلوں پر مستقل اور مربوط انداز میں عمل درآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت روس کے وزیر توانائی سرگئی تسویلیف اور پاکستان کے وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کی، جبکہ پاک روس ماہرین نے  دو طرفہ سیاسی مذاکرات کی تعمیری نوعیت اور بین الاقوامی تنظیموں میں مثبت تعاون کو اطمینان بخش قرار دیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان اور روس نے کراچی میں  نئی اسٹیل مل کی تعمیر کے لیے روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ پاکستان اور روس نے توانائی، تعلیم، طب اور تجارت کے شعبوں میں 8 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔

واضح رہے کہ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا دسواں اجلاس 2025 میں  اسلام آباد میں ہو گا۔

متعلقہ خبریں