میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کراچی میں سرمایہ کاری ہو۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اس ملک کو چلاتا ہے اس میں دو رائے نہیں، یونس ڈاگھا کو یہ کہنے کا شوق ہے کہ شہر میں کچھ نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بجٹ میں 103 ارب روپے ترقیاتی بجٹ میں مختص کیے ہیں، سندھ بجٹ میں پبلک پرائیویٹ، فارن فنڈنگ کے پیسے شامل نہیں ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واٹر بورڈ نے پچھلے مہینے 1.8 ارب روپے جمع کیے ہیں، ترقیاتی کام ہوتے نظر آرہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے منصوبے نہیں جو کاغذ پر نظر آرہے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا نہیں تھا تو اسکا مطلب میئر سڑکوں پر کھڑا تھا، ہم تو چاہتے ہیں کراچی میں سرمایہ کاری ہو، کہا جاتا ہے کام نہیں ہو رہا تو دکھ ہوتا ہے۔



















