سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دینے کے باعث 12 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اب تک 12 ملزمان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں، فیک نیوز اور پروپیگنڈا پھیلانے والے ملزمان میں میاں ذیشان ساجد، فہیم خان، محمد اویس، منوچئر، عزیز احمد، سعِد عدنان خورشید، محمد اسد، ملک عصمت اللہ خان، عنایت اللہ، سلطان محمود خان، کلیم اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے ہے، یہ ملزمان سوشل میڈیا پر ہتک آمیز، بغاوت پر اُکسانے اور ریاستی اُمور میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان اور دوسرے کئی ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



















