قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی نے کراچی کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔
قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی نے لوڈشیڈنگ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی نے کراچی کو اندھیروں میں دھکیل دیا، کے الیکٹرک کی من مانی ختم نہ ہوئی تو عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پمپنگ اسٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ پانی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پمپفلیٹ والی جماعت کا انرجی اجلاس میں شرکت نہ کرنا اس بات کی گواہی ہے وہ کراچی اور سندھ کے عوام سے کتنے مخلص ہے۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ ہم نے پاور کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ علاقے کے ایم پی ایز سے ملاقات کرکے لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کریں۔



















