Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جب سے مولانا نے پی ٹی آئی کو نیچے لگایا تب سے ان کا مداح ہوں، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب سے مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کو نیچے لگایا تب سے ان کا مداح ہوں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ وفد کے علاوہ ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں مدارس رجسٹریشن ایکٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو لاحق خطرات پر بھی بات ہوئی، مولانا کا گھر سیاسی قلعہ ہے، جب سے مولانا نے پی ٹی آئی کو نیچے لگایا تب سے ان کا مداح ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال سوسائٹیز ترمیمی بل پر بھی بات ہوئی، مولانا کی باتیں درست ہیں، مولانا فضل الرحمن نے جو ہمدردی پی ٹی آئی کے ساتھ کی اور جو پی ٹی آئی نے کیا اس پر بات ہوئی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا سے درخواست کی ہے کہ پاکستان کی خاطر مل کر چلیں، نفرت کی سیاست کے خاتمے کے لئے مولانا کا اہم کردار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سب کے لئے پورے پاکستان کے لئے جیت کی صورتحال ہونی چاہیے، مولانا کو سیاسی نفرت ختم کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کا کہا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی قومی حکومت ہے، بانی پی ٹی آئی میرے لیڈر تھے، میں اب بھی ان کی جان بچانے اور انہیں سیاسی ہنگاموں سے بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں