Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مدارس کے معاملے پر پوری قوت سے فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

صوابی: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ مدارس کے معاملے پر پوری قوت سے فیصلہ کریں گے۔

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے معاملے پر پوری قوت سے فیصلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا، پی ٹی آئی ساتھ ہوگی یا نہیں، ان سے بات نہیں ہوئی ہے۔

امیر جے یو آئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق علم نہیں لیکن موجودہ حالات میں گورنرراج مسئلے کا حل نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ گورنر کو اجلاس کیوں بلانا پڑا، یہ ایگزیکٹو کی ذمہ داری ہے جب کہ صوبائی ایگزیکٹو اس صلاحیت سے محروم ہے۔

متعلقہ خبریں