اسلام آباد: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کی جب کہ اعجازالحق، کاظم خان، محسن بلال خان، محمد علی بٹ اوراعجاز بُھٹہ وفد میں شامل ہیں۔
وفد نے چیئرمین ایف بی آر کو آن لائن سیلز ٹیکس کی پیچیدگیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن پورٹل پر سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی سے مسائل ہوئے، ایف بی آر پورٹل پر تبدیلی براڈ کاسٹنگ انڈسٹری کے لئے مالی بوجھ ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مسئلے کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات کی جب کہ مسئلے کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو فارم کی فوری درستگی کی بھی ہدایت کی۔
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔



















