ساڑھے 4 برس پابندی کے بعد پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہوگئیں ہیں۔
10 جنوری 2025 کو پی ائی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی، جبکہ ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔
پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن اپریٹ کی جائیں گی، جبکہ پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پرکشش ہے۔ اسلام آباد سے پرواز صبح 30۔11 بجے روانہ ہوگی اور سہہ پہر 4 بجے پیرس پہنچے گی، جبکہ پیرس سے پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی اور صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔



















