Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف چین کی حکمران کمونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے بین الاقوامی ترقی کے شعبے کی دعوت پر یہ دورہ کر رہی ہیں۔

مریم نواز شریف چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی، وہ 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔

 پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری سمیت دس رکنی وفد بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ہو گا۔

مریم نواز شریف کے لئے بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دوروں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی سی پی سی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیوجیان چاؤ سے ملاقات ہو گی۔

نائب وزیر محترمہ سن حیان وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی۔

مریم نواز شریف کی سی پی سی کی مرکزی قیادت، ماحولیات کے وزیر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

مریم نواز شریف شی جی تان ہسپتال کا دورہ کریں گی، اُن کو چین میں صحت عامہ کے نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔

وہ بیجنگ میونسپل کمشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کریں گی۔

وزیر اعلیٰ سائنس پارک، ماحولیاتی بہتری کی ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور جدید سائنسی طریقوں کے استعمال سے متعلق اداروں کا بھی دورہ کریں گی۔

مریم نواز شریف درآمدی اشیاء کی نمائش میں شرکت کریں گی، سی پی سی سینٹرل کانگریس اور میوزیم کا بھی دورہ کریں گی۔

مریم نواز شریف چین کے ایک پرائمری اسکول کا دورہ کریں گی، چین میں تعلیمی نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔

پنجاب چائنا ڈنر، پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔

جیانگ ڈنگ ری نیوایبل انرجی فسیلیٹی کا بھی دورہ کریں گی، قابل تجدید توانائی کے نظام کا جائزہ لیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہوائی ٹیکنالوجیز فیکٹری کا دورہ بھی کریں گی۔

چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہو گی۔

چین اور صوبہ پنجاب میں اشتراک عمل اور معاشی تعاون کے امکانات پر بھی پیش رفت متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں