گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں، معاشی مثبت اشاریئے سے مختلف شعبوں میں بہتری آرہی ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے، وفاق اور صنعتکاروں کے درمیان رابطہ میں گورنر سندھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔



















