Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی سالمیت پر کبھی بھی کمپرمائز نہیں کریں گے، انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر کبھی بھی کمپرمائز نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے  ہری پور میں افغان مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ ہری پور میں ہے۔

امیرمقام نے کہا کہ ہم ترانہ کسی بھی ملک کا ہو احتراماً کھڑے ہو جاتے ہیں جبکہ افغان نمائندگان نہیں اٹھے جو قابل مذمت ہے، جبکہ جرمنی میں پاکستانی فیلگ کو افغانیوں نے بے حرمتی کا نشانہ بنایا یہ لوگ کبھی بھی افغان مہاجرین کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے کبھی آپ کے مخلص نہیں ہو سکتے، ایسے لوگوں کی وجہ سے ہمیں افغان مہاجرین کو ڈیفینڈ کرنا مشکل ہو جاتا ہے، آپ کی مشکلات کی بنیادی وجہ چند شرپسند ہیں جن کی وجہ سے آپ لوگوں کو بھی مشکالات کا سامنا کرنا ہڑتا ہے۔

امیرمقام نے کہاکہ ہمیں احساس ہے آپ جیسے اچھے لوگوں کو ہم بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کریں گے، ہماری کمشنریٹ اور منسٹری آپ کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ آپ عزت و احترام کے ساتھ واپس جائیں۔

امیرمقام کا یہ بھی تھا کہ آپ کی ایکسٹیشن کو تین ماہ سے بڑھا کر ایک سال کر دیا ہے، آپ کو جتنے بھی مسائل درپیش ہیں تریجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو سمجھائیں کہ ایسا مواد نا پھیلائِیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے آبادکاری کے بارے میں افغان حکومت کو سوچنا چاہئے، پاکستان میں سب سے زیادہ افغان مہاجرین 45 سال سے موجود ہیں، ہم گزشتہ 45سال سے اپنی زمہ داری نبھا رہے ہیں دنیا کی دیگر قوتیں ان مہاجرین کیلئے اقدامات کرے۔

امیر مقام نے مزید یہ بھی کہا کہ جو ملک افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں ان کیلئے بھی انٹرنیشنل کمیونٹی اقدامات کرے، باعزت طریقے سے آئے تھے اور باعزت طریقے سے ان کی واپسی ممکن ہو سکے افغان حکومت اس پر سیریس ہوکے سوچے۔

متعلقہ خبریں