Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افسران کی تربیت سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آتا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افسران کی تربیت سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آتا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی آر ریوینیو سروس کے 51 ویں خصوصی پروگرام کے زیرِ تربیت افسران کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں افسران کے تربیتی پروگرام، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے کردار اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ افسران کی تربیت سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آتا ہے، زیرِ تربیت افسران عوامی مشکلات کے حل میں بہتر خدمت انجا م دے سکیں گے۔

زیرِ تربیت افسران نے آئی ٹی مارکی، ”امید کی گھنٹی“، راشن ڈرائیو، بابائے قوم کے تاریخی کمرہ کا دورہ کیا۔

راشن بیگ نے معائنہ کیا، امید کی گھنٹی بجا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، آئی ٹی کے طلباء کو فراہم کردہ سہولیات کی تعریف کی۔

افسران کا کہنا تھا کہ گورنر اینیشیٹیو قابلِ تقلید اقدامات ہیں اس سے عوام کی مشکلات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں