اطالوی بحری جہاز امریگو ویسپوچی کراچی پہنچ گیا۔
اطالوی بحریہ کا تربیتی جہاز امریگو ویسپوچی خیر سگالی دورے پرکراچی پہنچا جس کا پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر مریلینا ارملن نے پرتپاک استقبال کیا۔
رواں سال اکتوبر میں اطالوی بحریہ کے ائیر کرافٹ کیریئر آئی ٹی ایس کیوور (CAVOUR) اور فریگیٹ آئی ٹی ایس الپینو (ALPINO) نے بھی کراچی کا دورہ کیا۔
گزشتہ ماہ میں مسلسل تیسرے اطالوی بحریہ کے جہاز کی پاکستان آمد بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا مظہر ہے۔
پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیر پا بحری تعاون کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔



















