لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئی ہیں۔
مریم نواز چین کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی مریم نواز کے ہمراہ موجود ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازبیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دورے کریں گی اور چین کے وزراء، اعلیٰ حکام، ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چین میں مختلف ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں شرکت بھی کریں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلی ٰمریم نواز شریف کو چین کی حکمران جماعت کمونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورہ چین کی دعوت دی گئی۔



















