Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے، عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کااہم حصہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑنے بہار کالونی چرچ گراؤنڈ میں کرسمس کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارک باد دیتا ہوں۔

عطاتارڑ نے کہا کہ اقلیتی برادری کےحقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، اقلیتی برادری کی نمائندگی کرنےپرفخرہے۔

عطاتارڑ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کےلیےمسیحی برادری کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، ملکی ترقی کے لیےسب کو اپناکردار اداکرناہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ آپ کے ووٹوں سے ایم این اے و وفاقی وزیر بنا، تو فیصلہ کیا ہمیشہ آپ کے درمیان رہوں گا، جبکہ دنیا میں جہاں جاتا ہوں، جس فورم پر جاتا ہوں امریکہ سے برطانیہ سے مشرق وسطیٰ تک اپنا تعارف کرواتا ہوں کہ میں وہاں سے تعلق رکھتا ہوں جہاں ستر ہزار مسیحی رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کی بات کرنا میرا فرض ہے کسی بھی ظلم و تشدد و نفرت کے خلاف آواز اٹھانا فرق محسوس نہیں کرتا، ملک پاکستان اللہ کی بڑی نعمت ہے اس کی حفاظت و ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی تحفظ کےلیے اقلیتوں نے بھی بہت قربانیاں دیں، ہارون ولیم نے پاک فوج میں رہتے ہوئے ملک کےلئے جان قربان کی، سیسل چوہدری مرون مڈل کوٹ جیسے لوگ پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے۔

عطاتارڑ  نے کہا کہ پاک فوج کا ساتھ دو گے امن کا ساتھ دو گے تشدد و انتشار تقسیم کو انکار کرنا ہوگا، اس ملک میں تشدد و انتشار نہیں ہو سکتا جہاں ہوگا وہاں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقلیت کے تحفظ کی آواز مرتے دم تک اٹھاؤں گا، یہ ملک ہے تو سیاست و وزارت ہے اس ملک کی بات کرنی ہے، شاندار کرسمس ٹری بھی اس علاقہ میں لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی ہر خوشی ہر غم میں آپ کا یہ بھائی آپ کے ساتھ کھڑا ہے، غیر سنجیدہ کال اسی کے دماغ میں ہوتی ہے جس نے دی ہوتی ہے، ہمارے اثاثے بڑھ رہے ہیں، نافرمانی اور تشدد کی سیاست کو عوام رد کرچکے ہیں ورنہ یہ دوڑ نہ لگاتے۔

عطاتارڑ  نے کہا کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے، سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے، جبکہ تمھاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی پھیر چکی ہیں، نافرمانی تو تمھارے خون کے اندر ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید یہ بھی کہا کہ لوگوں نے اس کو ریجیکٹ کیا ہے، لوگوں کو نوکریاں ملے گیس آئے بجلی یہ چاہیے، جو مرضی کرلو تمھاری دال نہیں گلنی دم دبا کر بھاگے ہیں۔

متعلقہ خبریں