صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے ایک بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ پالیسی ریٹ میں کم از کم پانچ فیصد کی کمی کی جائے۔
عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی خوش آئند ہے، جبکہ مہنگائی میں کمی کے بعد پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں 500 بیسز پوائنٹس کمی سے حکومتی قرضوں میں کمی ہوگی، جبکہ حکومتی قرضوں میں 2 ہزار ارب روپے تک کمی متوقع ہے۔
عاطف اکرام شیخ نےمزید یہ بھی کہا کہ شرح سود میں کمی سے کرنسی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا، بینکوں کی بجائے مارکیٹ میں پیسہ آنے سے کاروبار اور معیشت دونوں چلیں گے۔



















